پاکستان

نواز شریف جیل میں قیدیوں کی وردی پہنیں گے یا نہیں ؟ بڑی خبر آگئی

لاہور: اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل کا سفر، نیب ٹیم نے نواز شریف کو گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا۔ نواز شریف کو سخت سکیورٹی حصار میں جیل منتقل کیا گیا۔ نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل کی بیرک نمبر ایک میں بند کیا گیا۔ ماضی میں آصف علی زرداری کو بھی اسی بیرک میں بند کیا گیا تھا۔ بیرک نمبر ایک میں عمران خان بھی ایک دن گزارچکے ہیں۔ واضح رہے نواز شریف اور شہباز شریف سے الگ بیرکوں میں رکھا گیا ہے، نواز شریف کی ملاقات ہفتے کے روز رکھی جائے گی جبکہ شہباز شریف کی ملاقات جمعرات کی ہے۔واز شریف کو بیٹر کلاس کے تحت جیل کی بیرک میں ذاتی بستر، من پسند لباس، ٹی وی اور اخبار کی سہولیات بھی میسر ہوں گی

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق نواز شریف کوبیٹر کلاس کے تحت جیل کی بیرک میں ذاتی بستر، من پسند لباس، ٹی وی اور اخبار کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا،نواز شریف کو سخت سکیورٹی حصار میں لاہورائیرپورٹ سے لایا گیا، سابق وزیراعظم کو خصوصی پرواز سے لاہور پہنچایا گیا تھا۔ کوٹ لکھپت جیل کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، جیل کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، خواتین کارکن بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچیں اور قائد کے حق میں نعرے بازی کی۔ کوٹ لکھپت جیل بیرک نمبر ایک میں آصف علی زرداری نے قید کاٹی، نواز شریف کو بھی بیرک نمبر ایک میں رکھا گیا ہے۔ ماضی میں عمران خان بھی ایک دن بیرک نمبر ایک میں گزارچکے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کو الگ الگ بیرکوں میں رکھا جائے گا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close