پاکستان

عمران خان نے آئی ایم ایف کی ایسی شرط مان لی کہ ملک میں کہرام مچ گیا

اسلام آباد: بیل آﺅٹ پیکج کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کے بجلی مہنگی کرنے سمیت 2 مطالبات تسلیم کر لئے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بیل آﺅٹ پیکج کیلئے ہونے والے ویڈیو کانفرنس مذاکرات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے 4 بڑے مطالبات میں سے 2 پر اتفاق کر لیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے روپے کی قدرکے تعین کے حوالے پاکستانی موقف پراتفاق کیا ہے جس کے مطابق روپے کی قدرکنٹرول کرنے کی پاکستان کی پالیسی جاری رہے گی جبکہ پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے آئی ایم ایف کامطالبہ تسلیم کرلیاہے ۔

ذرائع نے کہا کہ ریونیووصولیوں کے ہدف کے بارے میں پاکستان نے آئی ایم کامطالبہ تسلیم نہیں کیا،پاکستان نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کاہدف4400ارب سے نہیں بڑھایاجائیگاجبکہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کاہدف4700ارب روپے تک لے جائے۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا تھا کہ بینکوں کے قرضوں پرشرح سود13فیصدتک بڑھائی جائے،پاکستان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کے قرضوں پرشرح سودمیں اضافہ نہیں کیاجاسکتاکیونکہ ایسے اقدامات پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوں گے۔

آئی ایم ایف کے وفدکاجنوری کے پہلے ہفتے میں پاکستان کادورہ متوقع ہے ،آئی ایم ایف وفدکے پاکستان نہ آنے کی صورت میں وڈیوکانفرنس پرمذاکرات ہونگے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close