پاکستان

ن لیگ کے ایک اور مرکزی رہنما کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کو اراضی قبضہ کیس میں گرفتار کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اراضی قبضہ کیس کی سماعت کی،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے، پولیس نے عدالت نے بتایا کہ افضل کھوکھر پر ایک شہری کی اراضی پر قبضہ کا تھانہ نواب ٹاﺅن میں مقدمہ درج ہے ،عدالت نے پولیس کو رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

افضل کھوکھر نے عدالت سے استدعا کہ عبوری ضمانت کرانے کیلئے وقت دیا جائے، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اب کوئی وقت نہیں ملے گا۔

واضح رہے کہ افضل کھوکھر این اے 136 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اوران پر ایک شہری کی زمین پر قبضہ کا مقدمہ درج ہے ۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close