پاکستان

نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے سے کچھ ہی دیر پہلے جی آئی ٹی کے سربراہ نے بڑا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءنے انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔واجد ضیاءنے ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھالا تو ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے انہیں ریلوے پولیس کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر واجد ضیاءکا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔گریڈ 21 کے افسر واجد ضیاءکا 19 دسمبر کو ایف آئی اے سے ریلوے پولیس میں تبادلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی سربراہی واجد ضیاءکو سونپی تھی جو ایف آئی اے میں خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close