پاکستان

کراچی سے پشاور تک کا سفر اب کتنے گھنٹوں میں ہوگا ؟ شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد :وفاقی وزیر ریلوے ششیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایل ون کے تحت کراچی تا پشاور ریلوے ٹریک تبدیل ہونے جارہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ٹریک کی تبدیلی کےبعدپشاور تا کراچی ٹرین کی کم سے کم رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹاہوگی۔کراچی سے پشاور تک 8 گھنٹوں میں پہنچا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے پشاور سے کراچی کے درمیان دنوں میں طے ہونے والے فاصلے کو 8 گھنٹوں میں سمیٹنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔

وہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پہلی تاریخ کو ایک مہینے کےلیے ونٹر ٹرین چلارہے ہیں۔پنڈی تا کراچی اور لاہور تا کراچی نان اسٹاپ وی وی آئی پی ٹرینیں چلائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا اصل ٹارگٹ فریٹ ٹرین ہے۔

چاہتاہوں پسنجر ٹرین بغیر منافع اور نقصان کےچلے،آمدن فریٹ ٹرین سے ملے۔دو دن بعد کراچی سے کنٹینر ٹرین چلائی جائے گی،۔

سفاری ٹرین کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 4اسٹیم انجن موجود ہیں جن کی تزئین نو کر رہے ہیں۔سفاری ٹورازم کےلیے تین ٹرینیں چلائیں گے۔رحمان بابا ایکسپریکس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ حمان باباایکسپریس کا کرایہ راولپنڈی لاہورموٹر وے جتنا 1350روپے رکھا گیاہے۔رحمان بابا ایکسپریس34کےبجائے چوبیس گھنٹوں میں پشاور سے کراچی پہنچے گی۔انہوں نے ٹریک کی بہتری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون کا فیصلہ چند ہفتوں میں ہوجائےگا۔ ایم ایل ون کے تحت کراچی تا پشاور ریلوے ٹریک تبدیل ہونے جارہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ٹریک کی تبدیلی کےبعدپشاور تا کراچی ٹرین کی کم سے کم رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹاہوگی۔کراچی سے پشاور تک 8 گھنٹوں میں پہنچا جائے گا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close