پاکستان

غریب کی میت کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا تاکہ لوگ عبرت پکڑیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سی ای او کی ہتھکڑی لگی میت کی تصویر وائرل ہونے پر طنز کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اگر آپ غریب اور متوسط ہیں تو موت کے بعد روح کو مقید رکھنے کیلئے ہتھکڑی لگے ہی لاش کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر آپ طاقتور اور امیر ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں آپ کےوزرا کالونی میں شاندار بنگلے کو جیل قرار دیاجائے گا آپ بنگلے کے سامنے گرین بیلٹ کو سیکیورٹی کے نام پر بنگلے میں شامل کرنے کی سہولت سے بھی استفادہ کریں،اور حکومت کا آڈٹ بھی کریں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شہبازشریف بھی جیل کے قیدی ہیں لیکن وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی منتخب ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب سرگودھا کیمپس کیس میں گرفتار سی ای او میاں جاوید دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے اور ان کی ہتھکڑی لگی میت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close