پاکستان

نواز شریف کے گارڈ نے صحافی پر تشدد کیوں کیا ؟ سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف گزشتہ روز قومی اسمبلی میں شہبازشریف سے ملاقات کیلئے آئے تھے اور واپس جاتے ہوئے ان کے گارڈ نے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اس وقت دراصل یہ واقعہ کس طرح پیش آیا تھا، اس کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر صحافیوں کو دعوت پر بلایا جس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل جو ہوا وہ بہت برا ہوا ، انصاف ہونا چاہیے ، صحافی پر تشدد سے مجھے بہت دکھ پہنچا ۔نوازشریف کا کہناتھا کہ آپ میرے مزاج اور طبیعت سے اچھی طرح واقف ہیں ، کل قومی اسمبلی سے باہر آنے پر گارڈ میرے لیے راستہ بنارہا تھا اور جب گاڑی کے پاس پہنچ تو گارڈ شکور نے کیمرہ مین کو دھکا دیا جس پر کیمرہ مین نے جواب میں کیمرہ گارڈ شکور کے سر پر مارا ۔ نوازشریف کا کہناتھا کہ زیادتی کہیں سے بھی نہیں ہونی چاہیے اور میں شکور کیخلاف بھی ایکشن لوں گا۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close