پاکستان

پاکستان نے بھارتی جاسوس کو رہا کردیا

اسلام آباد : بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حامد نہال انصاری کو سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا ہے۔حامد نہال انصاری کو واپس بھارت بھجوایا جائے گا۔ حامد نہال انصاری کو ریاست مخالف سرگرمیوں اور جعل سازی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پشاور ہائیکورٹ نے بھارتی شہری حامد نہال انصاری کو رہا کرنے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس پر وزارت داخلہ نے حامد نہال انصاری کو جنوری میں بھارت بھیجنے کی یقین دہانی کروادی تھی۔ پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس روح الامین اور جسٹس قلندر علی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے سامنے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

حامد نہال ہاشمی نے اپنے وکیل کے ذریعے جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت رہائی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کررہی۔ وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کی سزا 15 دسمبر کو ختم ہورہی ہے اور انہیں 16 دسمبر کو رہا کیا جانا چاہئیے۔ جسٹس روح الامین نے سوال کیا کہ حامد نہال انصاری کی سزا کے خاتمے پر اس کی رہائی کے لیے کیااقدامات کئے گئے ہیں؟ سزا مکمل ہونے کے بعد کیسے آپ کسی کو جیل میں رکھ سکتے ہیں؟ جس پر وزارت داخلہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ ہے اور ہم رہائی کے ایک ماہ تک قیدی اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔

انہیں جیل سے رہائی کے بعد انٹرنمنٹ سینٹر میں رکھا جائے گا اور مقررہ میعاد پوری ہونے پر واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔ جس پر عدالت نے وزرات داخلہ کو ایک ماہ میں رہائی کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 14 روز کے اندر اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔ واضح رہے کہ بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری 2012ء میں دستاویز کے بغیر پاکستان آئے جس پر فوجی عدالت نے دسمبر 2015ء میں حامد نہال انصاری کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close