پاکستان

شہباز شریف کے متعلق جیل سے بڑی خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) جیل حکام نے شہبازشریف کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے اہلخانہ کی جانب سے جیل حکام سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ جیل حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد شہبازشریف کی اہلخانہ سے ملاقات کل ہوگی۔

ضرور پڑھیں: صحافی جمال خاشقجی کا قتل ، امریکہ نے سعودی ولی عہد کو زوردار جھٹکا دیدیا
ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف کی ان کے اہلخانہ سے ملاقات کل دوپہر منسٹر انکلیو میں کرائی جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور ان کے بڑے بھائی نوازشریف کی ملاقات بھی منسٹر انکلیو میں بدھ کے روز ہوئی تھی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

واضح رہے کہ آشیانہ اقبال ہائوسنگ کیس میں گرفتار شہبازشریف ان دنوں راہداری ریمانڈ پر ہیں اور قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close