پاکستان

عمران خان کا ایسا یوٹرن کہ سب حیران و پریشان رہ گئے ، افسوس ناک خبر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اقتدار میں آتے ہی کئی وعدے کرنے کیساتھ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کو بھی آزاد اور خودمختار ادارہ بنانے کا وعدہ کیا تھا اور اس حوالے سے کچھ اقدام بھی کئے گئے مگر آج اس حوالے سے تمام وعدے خاک ہو گئے ہیں۔

معروف صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے انکشاف کیا کہ سرکاری ٹی وی انتظامیہ نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں لکھا ”پی ٹی وی کی وقتی آزادی اب سے تھوڑی دیر قبل پھر سلب ہو گئی جب سرکاری ٹی وی انتظامیہ نے قائد حزب اختلاف کی انتہائی اہم تقریر کا باقاعدہ بائیکاٹ کر دیا۔ اس کیساتھ ہی پی ٹی وی کو آزاد کر دینے کے تمام وعدے خاک ہو گئے۔“

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close