پاکستان

نواز شریف کو 14سال قید کی سزا ہو گئی

لاہور: نواز شریف کو 14سال قید کی سزا ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال قبل 106کلو گرام چرس شمالی وزیرستان سے براستہ ٹل پنجاب سمگل کرنے والے نواز شریف کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی جب کہ اس کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج وان اجمل شاہ کی عدالت نے ایک سال تک مقدمے کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر سمگلرز نواز شریف کو دفعہ 9CNCA کے تحت 14سال با مشقت قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر آئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہمنام ہونے پر صارفین تشویش میں بھی مبتلا ہو گئے۔اس سے قبل بھی اکثر ایسا ہوتا ہے کہ سیاست دانوں کے ہمناموں کی چھوٹی سی خبر بھی بڑی خبر بن جاتی ہے۔

راجن پور میں دو بھائی ہیں جن کا نام نواز شریف اور شہباز شریف ہے۔دونوں بھائی الیکشن کے دوران اپنے نام کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194میں دو سگے بھائی شہباز شریف اور نواز شریف اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور موجودہ صدر شہباز شریف کے ہم نام یہ دونوں بھائی مسلم لیگ (ن)ہی کے ووٹرز اور سپورٹرز ہیں۔اپنے قائدین کے ہم نام ان دونوں ووٹرز کا کہنا تھا کہ ہمارے والدین نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی محبت میں مغلوب ہو کر ہمارے نام رکھے تھے اور ہم بھی مسلم لیگ(ن)کے شیدائی ہیں لیکن پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر افسوس ہوا کہ اس حلقے سے مسلم لیگ(ن)کا کوئی امیدوار انتخاب نہیں لڑ رہا ہے اب سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ہم کسے ووٹ دیں۔میڈیا نے بھی دونوں بھائیوں کو خوب کوریج دی تھی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close