پاکستان

نیب کی حراست میں ماجود خواجہ سعد رفیق کے ساتھ واش روم جاتے ہی کیا کام ہوگیا ؟ سنسی خیز خبر

لاہور : پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں خواجہ برادران کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا جس کے بعد آج صبح انہیں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔ لیگی کارکنان کے احتجاج کے پیش نظر عدالت کو خاردار تاروں سے سیل کردیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔

کمرہ عدالت میں اپنے وکیل کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عدالت میں لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔ میرے گھر کا کھانا بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں واش روم کے اندر چٹخنی نہیں ہے۔ نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ میں نے آج صبح ناشتہ بھی نہیں کیا کیونکہ ہمیں دیا جانے والا ناشتہ کھانے کے قابل نہیں تھا۔

پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ نیب کی جانب سے خواجہ برادران کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ خواجہ برادران اس سے قبل عبوری ضمانت پر تھے جس میں کئی مرتبہ توسیع کی گئی۔ گذشتہ روز احتساب عدالت نے پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی جس کے بعد نیب نے خواجہ برادران کو حراست میں لے لیا تھا۔

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں اس سے قبل خواجہ سعد رفیق کے دست راست قیصر امین بٹ کو گرفتار کیا گیا تھا اور ذرائع کے مطابق قیصر امین بٹ کے انکشافات کی وجہ سے ہی خواجہ برادران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر رہے کہ خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close