پاکستان

نیب اگلے 24 گھنٹے میں کونسا بڑا قدم اٹھانے والی ہے ؟ سنسنی خیز انکشاف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کر لیا ہے۔

قانون کے مطابق دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد نیب دفتر منتقل کیا جائے گا اور وہاں ان کا طبی معائنہ ہو گا اور پھر دونوں کو جسمانی ریمانڈ کیلئے 24 گھنٹے کے اندر احتساب عدالت میں پیش کرنا پڑے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دونوں کا 15 روزہ ریمانڈ لیا جائے گا جس دوران پیراگون اور آشیانہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ دونوں نے لاہور ہائیکورٹ میں پیراگون ہاؤسنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست دے رکھی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا جس پر دونوں بھائیوں کو نیب نے گرفتار کر لیا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close