پاکستان

خواجہ سعد رفیق کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر کو پیراگون ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ان کے بھائی سلمان رفیق کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔دونوں بھائی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے اور ان کے ضمانت میں دو دن کی توسیع کی خبر سامنے آئی تھی تاہم اب خواجہ برادران کو گرفتار کر لیا گیا،خواجہ برادران کو نیب نے ضمانت قبل از گرفتاری ختم ہونے پر گرفتار کیا۔

خیال رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔تفتیش تبدیلی کے معاملے پر چئیرمین نیب نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔چئیرمین نیب نے تفتیش تبدیلی کی درخواست منظور نہیں کی۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کی اجازت کے بغیر ڈی جی نیب کو تفتیش سے روک دیا گیا، جب کہ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب مسلم لیگ ن کے خلاف بیانات دےرہے ہیں ان پر اعتماد نہیں۔

ڈی جی نیب کے خلاف ہم نے ثبوت دئیے ان کے پاس نہ بھیجا جائے،ہمیں جواب تیار کرنے کے لیے تین روز کا وقت دیا جائے۔جس کے بعد ہائیکورٹ میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کی عبوری ضمانت میں 13 دسمبر تک کی توسیع کی گئی تاہم اب دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔جب کہ دوسری طرف نیب میں پیراگون سٹی اسکینڈل میں گرفتار قیصر امین بٹ نے احتسابعدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔

قیصر امین بٹ کوآج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں پر انہوں نے پیراگون اسکینڈلسے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ اس سے قبل قیصر امین بٹ چیئرمین نیب کے سامنے وعدہ معاف گواہ بننے کا بھی بیانریکارڈ کروا چکے ہیں قیصر امین بٹ نے ایک سوال” کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیقملوث ہے یا پھر ندیم ضیاء ملوث ہے؟“ کے جواب میں کہا کہ ندیم ضیاء ملوث ہے سب فراڈ اس نے کیا۔

ان سے پوچھا گیا کہ نیب کی جانب سے ان کوکس طرح کی سہولیاتدی جارہی ہیں؟جس پر انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے مجھے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان سے پھر سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں؟ جس پرقیصر امین نے کہا کہ جی میں وعدہ معاف گواہ بن گیا ہوں۔ دوسری جانب چار دسمبر کواحتساب عدالت میں پیراگون سٹی کیس کی سماعت پر قیصر امین بٹ کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے قیصر امین بٹ کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ قیصر امین بٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے 19 نومبر کو بیان لیا جس کے بعد اب حراست غیر قانونی ہو چکی ہے ۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close