پاکستان

وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بھائی کو اہم عہدہ مل گیا

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل حسین فرید کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیا گیا۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 18 افراد کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا گیا ہے-

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور کے 18 لاءافسران کو فارغ کرکے 16 نئے لاءافسران کو تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چوہدری فیصل حسین فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل رہ چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close