پاکستان

مودی نے پاکستان کو بڑا جھٹکا دے دیا پاکستان کے لیے انتہائی بری خبر

نئی دہلی : ہندوستان خطے میں اپنی بالا دستی قائم کرنے اور پاکستان پردباؤ ڈالنے کے لیے پاکستان کے آبی وسائل پر ڈیم تعمیر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،اب بھارت کی مودی سرکار نے پاکستان کو اپنے حصے کے پانی سے محروم کرکے پانی کی شدید قلت والے ملک میں تبدیل کرنے کے لیے دریائے ر اوی پر شاہ پور کندی ڈیم بنانے کی منظوری دیدی ہے ، ڈیم بھارتی پنجاب میں دریائے راوی پر بناکر پاکستا ن کی جانب بہنے والے پانی کو روکا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں راوی پر ڈیم کی تعمیر سے بھارت اس پانی کو بھی استعمال کرنے کے قابل ہوجائیگا جو مادھو پور ہیڈ ورکس سے پاکستان کی طرف بہتا ہے ۔ڈیم کی تعمیر 2022میں مکمل ہوگی جس سے بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں آبپاشی کے نظام میں بہتری لائی جائیگی ۔بھارت کی جانب سے شا پور کنڈی ڈیم بنانے کا منصوبہ 17سال قبل بنایا گیا تھا اور اس کی تعمیر پر آنیوالی لاگت کا اندازہ 22ارب 85کروڑ روپے لگایاگیاتھا ۔بعد ازاں ریاستی حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہ کئے جانے پر ڈیم کے منصوبے پر عمل در آمد نہ ہوسکا لیکن اب مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستی حکومت کو منصوبہ مکمل کرنے کیلئے 4ارب 85کروڑ روپے کی معاونت کا فیصلہ کیا گیاہے۔بھارتی حکام کے مطابق پاکستان کے ساتھ کئے جانیوالے سندھ طاس معاہدے کے تحت تھار ت تین مشرقی دریاؤں راوی ،ستلج اور بیاس کے پانیوں کواستعمال کرنے کا مکمل حق رکھتاہے ۔نئے ڈیم کی تعمیر سے بھارت کی آبپاشی کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوجائیگا جو بھارت پنجاب میں5000ہیکٹرز اور جمو ں کشمیر میں 32173ہیکٹرز ہوگی جبکہ اس کے علاوہ پنجاب 206میگا واٹ پن بجلی بھی پیدا کرسکے گا ۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close