پاکستان

وزیراعظم عمران خان اسد عمر کو ہٹا کر کسے وزیر خزانہ بنانے والے ہیں ؟ سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد: نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت خزانہ کی مایوس کن کارکردگی کے باعث اسد عمر کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صحافیوں سے ملاقات میں ناقص کارکردگی پر وزراءکو تبدیل کیے جانے کا عندیہ دیا گیا تھا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیرخزانہ کے لئے نئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے ،جن میں شمشاد اختر سرفہرست ہے جبکہ مزید 2 ناموں پربھی غور کیا جارہا ہے۔شمشاد اختر نگراں وزیرخزانہ اور گورنر اسٹیٹ بنک رہ چکی ہیں۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں بھی ناقص کارکردگی والےوزرا کی تبدیلی کاعندیہ دیاتھا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل میڈیا میں خبر آئی تھی کہ ایک میٹنگ کے دوران جہانگیر ترین بھی موجود تھے جس میں تنازع کے بعد اسد عمر نے عمران خان کو استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی ۔ تاہم جیسے ہی یہ خبر میڈیا میں آئی تو پی ٹی آئی کی جانب سے اس کی تردید کی گئی جبکہ جہانگیر ترین نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی اور میری اسد عمر کے ساتھ کوئی تلخ کلامی نہ ہوئی ۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close