پاکستان

حامد میر نے عمران خان کے دیسی مرغیاں اور کٹے پالنے کے منصوبوں پر ایسا انکشاف کردیا کہ سب حیران رہ گئے

اسلا م آباد : اسلام آباد میں واقع جناح کنونشن میں حکومت کی جانب سے 100 روز ہ کارکردگی سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عمران خان نے اپنی تقریرکے دوران دیسی مرغیوں اور انڈوں کے ذریعے غربت کو ختم کرنے کا منصوبہ پیش کیا تاہم اس تقریب میں حامد میر بھی شریک تھے جنہوں نے اس حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ۔

حامد میر نے آج ” سیاپا “ کے عنوان سے کالم شائع کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ میں تقریب میں شریک تھا اورا س دوران میری ایک وفاقی وزیر سے گفتگو جاری تھی اور مجھے لاہور سے ایک بیورو کریٹ نے واٹس ایپ پر کال کی اور بتایا کہ آج وزیراعظم عمران خان نے مرغیاں اور کٹے پالنے کے جس وڑژن کا اعلان کیا ہے یہ دراصل شہباز شریف کا وژن ہے۔ شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے مویشی اور مرغیاں پالنے کے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے تھے اور عمران خان نے شہباز شریف کے ان منصوبوں کو اپنا بنا کر پیش کر دیا ہے۔

حامد میر کا کہناتھاکہ میرے بیورو کریٹ دوست کے لب و لہجے میں شدید غصہ نمایاں تھا ، نجانے کیوں مجھے مذاق کی سوجھی اور اس گستاخ نے اپنے بیورو کریٹ دوست کی خدمت میں عرض کیا کہ جس طرح شہباز شریف اپنی مرغیاں اور کٹے پال سکیموں کے ذریعے پنجاب میں غربت ختم نہ کر سکے تو کیا عمران خان بھی ان اسکیموں کے ذریعہ غربت ختم نہ کر پائیں گے؟ میرے بیورو کریٹ دوست نے کھسیانے انداز میں ایک نمائشی قہقہہ لگایا اور فوراً ہی اجازت طلب کر لی۔

شہباز شریف نے مرغیاں پالنے کی اسکیم کا آغاز 2016ءمیں کیا تھا، اس سکیم کے تحت پنجاب کے سرکاری گرلز اسکولوں کی بچیوں کو چار مرغیاں اور ایک مرغا دینے کا اعلان کیا گیا ساتھ میں ایک ڈربہ بنانے اور مرغیوں کی فیڈ کیلئے ماہانہ رقم بھی دی گئی۔ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے ایک ہزار گرلز اسکولوں میں اس سکیم کا آغاز کیاتو ڈاکٹر فرزانہ باری سمیت کئی پڑھی لکھی خواتین نے اعتراض کیا کہ پنجاب حکومت اسکولوں کی بچیوں کو تعلیم پر توجہ دینے کی بجائے مرغیاں پالنے پر لگا رہی ہے تاکہ وہ گھر کے اندر مصروف رہیں گھر سے باہر نہ نکلیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close