پاکستان

مریم نواز کی تازہ تصویر سامنے آ گئی ، سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہو گیا

لاہور :سابق وزیراعظم نوازشریف تو اکثر اوقات میڈیا پر آ جاتے ہیں تاہم ان کی صاحبزادی مریم نواز جس وقت سے جیل سے باہر آئی ہیں وہ مکمل طور پر میڈیا سے غائب ہیں یہاں تک کہ انہوں نے ٹویٹر پر بھی مسلسل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔

مریم نواز کی یہاں تک کہ تازہ ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر نہیں آئی ہے تاہم اب انہوں نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی ہے جہاں سے ان کی ایک انتہائی خوبصورت تصویر سامنے آ گئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو تی دکھائی دے رہی ہے ۔

یہ تصویر دراصل انسٹاگرام پر ” ڈیکور بائے احسان “ کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں مریم نواز کے ہمراہ ان کی دادی بیگم شمیم اختر بھی وہیل چیئر پر موجود ہے ۔ تصویر میں مریم نواز کے چہرے پر اطمینان اور خوشی دکھائی دے رہی ہے ۔

انسٹاگرام پر فراہم کی گئی معلومات کے مطابق مریم نواز اپنی فیملی کے ہمراہ خاندان کسی شادی کی تقریب میں شریک ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکاہے کہ وہ شادی کی تقریب کس کی ہے ۔

یہ تصویر اب ٹویٹر پر بھی پہنچ گئی جہاں ن لیگی کارکنان اپنی رہنما کی تصویر کو دیکھ کر انتہائی خوشی کا اظہا کر رہے ہیں اور دعائیں دے رہے ہیں ۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close