پاکستان

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وزیرمحمودالرشید کو تحلقہ خیز حکم دے دیا

لاہور : سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے حوالے سے حتمی رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس نے میاں محمود الرشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوآئے 10 دن ہوئے ہوں یا 20 ، ہمیں عملدر آمدچاہیے۔

واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نہ لگانے کیخلاف کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے صوبائی حکومت سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا حتمی پلان طلب کرلیا اور حکم دیا کہ 5 دسمبر کو حتمی پلان پیش کریں، اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ کو بلائیں گے۔

صوبائی وزیر ہاو¿سنگ پنجاب میاں محمود الرشیدبھی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے لاہور کو گندا پانی پلا رہے ہیں،دریائے راوی میں گندگی پھینکی جارہی ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہمیں آئے ابھی چند روز ہوئے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کوآئے 10 دن ہوئے ہوں یا 20 ، ہمیں عملدر آمدچاہیے۔

وزیر ہاﺅسنگ نے کہا ہم عدالتی احکامات پر عملدر آمد کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی منگل کودوبارہ میٹنگ بلائی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کا صرف 6 ماہ کاایڈمنسٹریشن کاتجربہ ہے، ہم یہاں 21 سال سے بیٹھے ہیں،کمیٹیاں بنانے کا مقصد تاخیر کرنا ہے، مسٹر منسٹر بتائیں عملدرآمدکب ہوگا؟بدھ کو حتمی پلان لے کر اسلام آباد آئیں وہیں سماعت ہوگی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close