پاکستان

”سعد رفیق کے غنڈوں نے عدالت پر قبضہ کرلیا اور ۔۔۔ “ سنسنی خیز انکشاف

لاہور: سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے غنڈوں نے عدالت پر قبضہ کرلیا جس کے باعث مجسٹریٹ قیصر امین بٹ کا بیان ریکارڈ نہیں کرسکا جبکہ خواجہ سعد رفیق کی ضمانت کے کیس میں نیب پراسیکیوٹر شواہد ہی گھر بھول آیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے لچ لفنگ نے نیب کو شکست دے دی ہے۔ خواجہ سعد رفیق کی ضمانت کے کیس میں نیب پراسیکیوٹر ہائیکورٹ میں پیش ہوا تو جج صاحب نے پوچھا کہ شواہد کہاں ہیں؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ شواہد گھر بھول آئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز (پیر کو) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 5 دسمبر تک کی توسیع کردی گئی ہے۔

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر امین بٹ کا 164 کا بیان ریکارڈ کروانا تھا لیکن مجسٹریٹ کے دفتر پر سعد رفیق کے غنڈوں نے قبضہ کرلیا اور عدالتی کارروائی نہیں ہونے دی ۔ ریاستی ادارے مفلوج ہیں اور مافیا راج ہے ۔ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اربوں کھربوں کی لوٹ مار میں سعد رفیق کا نام سر فہرست ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں

Close
Close
Close