پاکستان

عامر لیاقت کی دوسری بیگم نے انٹرنیٹ پر ایسی ویڈیو لگادی جس کی کو امید بھی نہیں کرسکتا

کراچی : پاکستان کے معروف صحافی عامر لیاقت نے چند روز پہلے دوسری شادی کرلی اور اس بات کا سوشل میڈیا پر باقائدہ اعلان بھی کیا جاچکا ہے-

عامر لیاقت کی استقبالیہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کی بیٹی دعا نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے رنج کا اظہار کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے والد کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی بیٹی شدید درد میں ہے ۔

تاہم اس کی کچھ دیر کے بعد عامر لیاقت کی پہلی بیوی نے بھی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا جس پر ایک قول درج تھا جس کا مطلب ہے کہ اکثر اوقات لوگ تبدیل نہیں ہوتے بلکہ ان کے چہرے پر چڑھا نقاب اتر جاتاہے ۔“

تاہم اب عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر بھی میدان میں آ گئیں ہیں اور انہوں نے ٹویٹر پر دوسری شادی سے متعلق عامر لیاقت کا ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے ۔طوبیٰ نے اپنے پیغام کے ساتھ لکھا کہ ” افواہیں اور گوسپ عارضی ہیں لیکن ہماری شادی ہمیشہ رہنے والی ہے ۔“

عامر لیاقت کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”میں نے دوسری شادی کیا کر لی کہ پتا نہیں قیامت ہی آ گئی ہے ، کوئی شہاب ثاقب گر پڑے ہیں یا پتا نہیں کوئی بہت ہی بڑا طوفان آنے والا ہے ، میں اتنا کہنا چاہوں گا کہ اخبارات ، یوٹیوب چینلزاور دیگر ادارے جو لکھ رہے ہیں وہ بہت ظلم کر رہے ہیں ، خاص طور پر میں ڈان سے یہ امید نہیں کرتا تھا کہ اس وہ لکھاری بٹھا دیں گے ،کیاآپ نے مجھ سے پوچھا کہ کہانی کیاہے اور کیا آپ جانتے ہیں کہ اصل بات کیا ہے ، آپ کس طرح کسی کے گھر یلو معاملا ت میں مداخلت کر سکتے ہیں؟۔ بچے آج بھی میری کفالت میں ہیں اور وہ گھر آج بھی میری کمائی کے باعث ہی چل رہاہے ، ہم گھر کی باتیں منظر عام پر نہیں لاتے ، میں گھر کی باتوں پر تبصرہ کرنا بھی نہیں چاہتا۔بس یہ دیکھیں کہ ٹویٹر چل رہاہے تو کیوں چل رہاہے ، پیسے ہوں گے تو چل رہاہے ، بچے پڑھ رہے ہیں ، سب کچھ پر امن اور اپنی جگہ پر موجود ہے ، جو کچھ بھی آپ لوگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ظلم ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ ڈان اور جیوز کو چاہیے کہ وہ اپنے بلاگ لکھنا بند کریں اور ان کو یہ نہیں پتا کہ وہ کیا لکھ رہے ہیں ، میں ٹویٹر پر آ کر جوابات نہیں دیتا کیونکہ وہ مری زندگی نہیں ہے ۔اس سے زیادہ میں جواب نہیں دینا چاہتا ۔میری دوسری شادی ہوئی ہے ، میں نے دوسری شادی نہیں کی بلکہ دوسری شادی نے مجھ سے شادی کر لی ہے ، یہ شادی ہمیشہ قائم رہے گی ، کوئی گھر تباہ نہیں ہو گا ، شادی کرنے کا مطلب گھر کی تباہی نہیں ہو تی ۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close