پاکستان

چوہدری نثار نے عمران خان کے متعلق سوال پر ایسا جواب دے دیا جس کی کسی کو امید نہ تھی

لاہور: پاکستانی سیاست کے ایک بڑے نام چوہدری نثار ایک لمبہ عرصہ غائب رہنے کے بعد سیاست میں واپس آئے ہیں اور انھوں نے عمران خان کے متعلق سوال پر اپنا دلچسپ تجزیہ بھی دیا-

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں صحافی منیب فاروق نے چوہدری نثار سے سوا ل کیا کہ کیا حکومت اپنی پانچ سال کی مدت پوری کر پائے گی ؟ جس پر سابق وزیر داخلہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں عمران خان کو کہوں گا کہ ان کو اس وقت بیٹنگ وکٹ ملی ہے اور وہ سپن لے رہی ہے اور نہ ہی پیس ، بالکل سیدھا کھیلنا ہے اور کھیلیں تو سہی ۔ “ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ ” جتنا اچھا ماحول عمران خان کو ملا ہے اتنا ہی اچھا ماحول شائد ق لیگ کو ملا ہے اور شائد اس سے بھی بہتر عمران خان کو وکٹ ملی ہے ، مگر سب سے پہلے اچھی ٹیم میدان میں اتاریں اور یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ آپ ڈنڈا لے کر حکومت کر لیں گے “۔

سابق وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ میں کہتاہوں کہ احتساب ضرور ہونا چاہیے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ بلاتفریق ہونا چاہیے ، یہ احتساب نہیں ہے کہ آپ نے اپوزیشن کو رگڑا دیں لیکن آپ نے کے ساتھ جو ہیں ان کو کوئی پوچھے ہی نہیں ، نیب کا قانون جس طرح اپوزیشن پر لاگو ہوتاہے اسی طرح آپ کے لوگوں پر بھی لاگوہو تا ہے ۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close