پاکستان

چیف جسٹس نے پاک آرمی کے متعلق سوال پر ایسا جواب دیا کہ سب کی بولتی بند ہوگئی

کیا آپ فوج میں کرپشن کے خلاف بھی کوئی قدم اٹھائیں گے؟ برطانیہ میں صحافی کے سوال پر چیف جسٹس کا حیران کن جواب-

پاکستان میں اکثر بعض سیاست دانوں کی طرف سے یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ پاکستان کی عدالتوں کی جانب سے صرف سویلینز کو ہی سزائیں دی جاتی ہیں لیکن کسی کرپٹ جرنیل کو کبھی جیل میں نہیں ڈالا گیا۔ اسی حوالے سے ایک صحافی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سوال کیا تو انہوں نے آگے سے حیران کن جواب دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اس وقت بیرون ملک سے ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں اور وہ اس حوالے سے پریس کانفرنسز بھی کررہے ہیں –

ایک ایسی ہی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے چیف جسٹس سے سوال کیا ” آرمی کے اندر بھی کرپشن ہے، کرپشن میں جو جرنیل ملوث ہیں ان کے خلاف کیا قدم اٹھائیں گے۔ بالخصوص افغانستان بارڈر پر جن جرنیلوں نے کرپشن کی اس کے حوالے سے آپ نے کیا کیا ؟“۔

صحافی کے اس سوال پر چیف جسٹس نے کہا ”میرے محترم شاید آپ کورٹ پروسیڈنگز کو فالو نہیں کر رہے ، اگر آپ ان آرڈرز کو دیکھیں جو ہم نے جاری کیے ہیں تو آپ کو سارے سوالوں کے جواب مل جائیں گے“۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close