پاکستان

پولیس نے مولانا خادم حسین رضوی کو گرفتار کرلیا، سب سے بڑی خبر

ملک بھر میں تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاؤن ، خادم حسین رضوی اور اشرف آصف جلالی سمیت درجنوں کارکنان گرفتار-

ملک بھر میں تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے ،علامہ خادم حسین رضوی ،اشرف آصف جلالی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ٹی ایل پی کی مرکزی و صوبائی قیادت اور کارکنان کی گرفتاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں،دوسری طرف ایس پی اقبال ٹاؤن کو مانگا منڈی میں مدرسے پر چھاپے کے موقع پر تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک لبیک کے کارکنوں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جبکہ علامہ خادم حسین رضوی ،علامہ اشرف آصف جلالی سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور بعض مقامات پر پولیس کو تحریک لبیک کا کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے،زیادہ تر گرفتاریاں پنجاب اور بالخصوص راولپنڈی ڈویژن سے کی جا رہی ہیں۔دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ مانگا مانڈی میں ایک مدرسے پر پولیس کی جانب سے مارے جانے والے چھاپے کے دوران تحریک لبیک کے کارکنوں نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو یرغمال بنا لیا ہے ۔لاہور پولیس کے مطابق خادم رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، خادم رضوی کے بیٹے نے بھی اپنے والد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔دوسری طرف پولیس کی بھاری نفری مراڑیاں شریف گجرات میں پیر افضل قادری کی گرفتاری کے لئے پہنچ چکی ہے تاہم انہیں حراست میں لئے جاے کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں ۔

معروف صحافی طلعت حسین نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ”تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف پنجاب میں کریک ڈاؤن کا آغاز، اعلیٰ قیادت اور درمیانی درجے کی قیادت کو حراست میں لیا جا رہا ہے، کچھ جگہوں پر مزاحمت کی خبریں۔”

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close