پاکستان

کراچی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے اورکہاں مقیم ہے سنسنی خیز انکشاف

کراچی میں چین کے قونصلیٹ پر حملے کا ذمہ دار اسلم اچھو کا سراغ مل گیا –

کراچی میں چین کے قونصلیٹ پر حملے کے سراغ انڈیا سے ملنے لگے حملے کے ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو کا سراغ مل گیا ہے۔اسلم اچھو اس وقت بھارت میں موجود ہے اور دہلی کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کے وقت اچانک 3 افراد نے جینی قونصلیٹ پر حملے کی کوشش کی جسے پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا۔ دہشتگردوں سے مقابلے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

شہادت نوش کرنے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل تھے جو ویزہ لینے کی غرص سے آئے تھے ، جبکہ پولیس اور رینجر نے صرف آدھے ہی گھنٹے میں علاقے کو ملزمان سے کلیئر کروالیا-

اور دوسری جانب تمام دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی ہے- تینوں دہشتگرد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے۔ دہشتگرد ازل خان ، رازق اور رئیس کو بھی لاپتہ سمجھا جاتا تھا۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close