پاکستان

چینی قونصلیٹ پر حملے کی پہلے سے اطلاعات موجود تھی، عمران خان کے بیان نے ہنگامہ برپاکردیا

اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے کی پہلے سے اطلاعات موجود تھیں۔

اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ملکی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چینی قونصلیٹ پر حملے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہونے والے دہشتگرد حملے کی پہلے سے اطلاعات تھیں ۔ اشارے مل رہے تھے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close