پاکستان

امریکی صدر کی پہلی بیوی ایواناٹرمپ اور عمران خان کی جوانی کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دن قبل پاکستان مخالف بیان دیا تو وزیراعظم عمران خان نے بھی بھرپور جواب دیا جس کے بعد دونوں سربراہان میں ٹوئٹر پربھر پور بیانات دئیے جس سے پاکستانیوں کو حیرت ہوئی اور سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھنے لگا کہ ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان کے اتنے بڑے مخالف کیوں ہیں ؟تاہم کچھ سوشل میڈ یا صارفین نے اس سوال کا جواب ایسے منفرد اور دلچسپ انداز میں دے دیا کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد شکیل نامی شخص نے نوے کی دہائی کے آغاز میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں وزیراعظم عمران خان اور ایوانا ٹرمپ کو دیکھا جا سکتا ہے ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کالے رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کر کے کھڑے ہیں اور خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ایوانا ٹرمپ کی بھی خوشی ان کی ہنسی میں نظر آرہی ہے ۔اس تصویر کے ساتھ محمد شکیل نے لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم عمران خان سے نفرت کی اصل وجہ یہ ہے کہ نوے کی دہائی کے آغاز میں عمران خان ایوانا ٹرمپ کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے پھرتے تھے ،ایوانا ٹرمپ ایوانکا ٹرمپ کی کی ماں ہیں ۔

Source
ڈیلی پاکستان
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close