پاکستان

’’یہ جو آمدن کے ذرائع کی بات کرتے ہیں وہ ۔۔۔‘‘نوازشریف نے ایسی تصویر جج ارشد ملک کو دکھا دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، اس تصویر میں کون کون ہے؟ سب سے بڑی خبر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے عدالت سے استدعا کی کہ العزیزیہ ریفرنس میں جنرل یحییٰ کے دورہ اتفاق فاﺅنڈری کی تصویر ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے-

تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنسز کیس میں آج سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف عدالت میں پیش ہوئے اور جج ارشد ملک سے جنرل یحییٰ کے دورہ اتفاق فاو¿نڈری کی تصویرریکارڈکاحصہ بنانے کی استدعاکردی، قائد ن لیگ نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو آمدن کے ذرائع کی بات کرتے ہیں یہ تصویردیکھ لیں،میں بھی اس تصویرمیں موجودہوں۔

جج احتساب عدالت نے کہا کہ تصویرکوریکارڈکاحصہ بنانے کیلئے اخبارکانام اورتاریخ اشاعت بتاناہوگی،نوازشریف نے چودھری تنویر کواخبارکانام اور تاریخ معلوم کرنےکی ہدایت کردی،سابق وزیراعظم نے کہا کہ جج صاحب اس تصویرکوریکارڈپرلانے کیلئے تیارہیں، تصویرکوریکارڈکاحصہ بنوانے کیلئے نوازشریف نے وکلا سے مشاورت کی،خواجہ حارث نے مشورہ دیا کہ آپ تصویردکھاناچاہتے ہیں توجج صاحب کودکھادیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close