پاکستان

عمران خان کو ناتو قرآن پڑھنا آتا ہے ناکوئی تاریخ کی کتاب، ریحام خان کے ٹوئٹ کی بعد کیا حیران کُن کام ہوگیا

اسلام آباد: عمران خان کی دوسری اور سابق اہلیہ ریحام خان کو وزیراعظم پاکستان عمران خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا-

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے شادی کے 10 ماہ کے بعد ہی عمران خان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور تب ہی سے اُنہیں عمران خان سے شدید نفرت ہوگئی اور انھوں نے عمران خان کے بارے میں ایک کتاب بھی شائع کی اور وہ عمران خان پر تنقید کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی-

وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز عالمی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرکٹ کے دنوں میں میں محض نام کا مسلمان تھا ، والد کے کہنے پر جمعہ اور عید کی نماز پڑھتا تھا۔ کرکٹ کھیلنے کے دوران ایک اسکالر نے مجھے دین کی طرف راغب کیا۔

میرا راستہ نہ بدلتا تو میں اسپتال نہ بناتا اور نہ ہی سیاست میں آتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسان کی زندگی اللہ کے راستے پر چلنے سے تبدیل ہوتی ہے۔ اللہ نے حضرت محمد ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا۔ اللہ نے انسان کو ایک مقصد کے تحت پیدا کیا۔ فلاحی ریاستیں وسائل کی وجہ سے نہیں احساس کی وجہ سے بنتی ہیں۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کے بہت سے پیغمبر دنیا میں آئے لیکن انسانی تاریخ میں ان کا ذکر نہیں ملتا ۔

جیسا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر تو قرآن میں ملتا ہے لیکن حضرت عیسٰیؑ کا تو تاریخ میں ذکرنہیں ملتا۔ اس بیان پر جہاں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں ریحام خان بھی میدان میں آگئیں۔

ریحام خان نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ر ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہ تو قرآن پڑھا ہے اور نہ تاریخ کی کوئی کتاب پڑھی ہے۔

https://twitter.com/ShamaJunejo/status/1064878956518739968?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1064884864485330945&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2018-11-22%2Fnews-1744743.html

ریحام خان کے اس ٹوئٹ پر انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا اور ایک ریحام خان کا ایک پرانا ٹوئٹ بھی وائرل ہوئی یہ ٹویٹ تب کا ہے جب ریحام خان عمران خان کی اہلیہ تھیں۔ اُس وقت ایک ٹویٹر صارف نے ریحام خان سے سوال کیا تھا کہ عمران خان کا مشغلہ کیا ہے؟ جس پر ریحام خان نے جواب دیا تھا کہ عمران خان کو تاریخ سے متعلق کتابیں پڑھنا بہت پسند ہے، وہ بالخصوص اسلامی تاریخ پر مبنی کتابیں پڑھنا پسند کرتے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close