وڈیوز

ملائیشیا پہنچنے پرعمران خان کا استقبال کس انداز میں کیا گیا ؟ حیرت انگیز خبر

کوالالمپور: ملائشیا پہنچنے پروزیراعظم عمران خان کا بھرپور انداز میں استقبال کیا گیا ریڈ کارپٹ استقبال کے ساتھ وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا-

وزیر اعظم عمران خان ملائشیا کے 2 روزہ دورے پرکوالالمپور پہنچ چکے ہیں۔اس دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور دیگر اعلی افسران بھی ماجود ہیں-

دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان ملاشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے اور ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم کے کوالالمپور پہنچنے پر انکا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

https://twitter.com/PTIofficial/status/1064923568331345921?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1064923568331345921&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2018-11-20%2Fnews-1744310.html

وزیراعظم عمران خان کا استقبال ریڈ کارپٹ بچھا کر کیا گیا اور اور پورے شہر میں پاکستانی پرچم بھی لگائے گئے-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close