پاکستان

صرف جواب سے کام نہیں چلے گا!۔۔ پاکستان نے امریکا کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کو کرارا جواب دینے کے بعد امریکا کے خلاف شدید اہتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ امریکی سفیر پال جونز کے حوالے کردیا-

اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ٹرمپ کے دیے گئے بیان کا بھرپور جواب دینے کے بعد پاکستان نے امریکی سفیر کو طلب کرکے بھرپور اہتجاج کیا اور انہیں باور کروایا گیا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں امریکا پاکستان پر الزام لگانے سے پہلے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرے اور امریکا کو یہ بھی یاد دلایا گیا کہ القاعدہ کے اہم رہنما پاکستانی تعاون کے نتیجے میں پکڑے گئے.

دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ تمینہ جنجوعہ نے احتجاجی مراسلہ امریکی سفیر پال جونز کے حوالے کیا‘ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ کسی نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی قیمت ادا نہیں کی. سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات اور الزامات پر مایوسی ہوئی، اس قسم کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی بے بنیاد ہے ناقابل قبول ہے.

پاکستانی اداروں کی اطلاعات پر ہی امریکا نے اسامہ بن لادن کا کھوج لگایا، اسامہ بن لادن سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں‘ خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ہماری کوششیں ڈھکی چھپی نہیں.

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکی سفیر کو کہا گیا کہ امریکی قیادت نے القاعدہ کے خلاف آپریشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا، امریکا کو بھولنا نہیں چاہیئے القاعدہ کے اہم رہنما پاکستانی تعاون کے نتیجے میں پکڑے گئے.

ترجمان کے مطابق امریکی سفیر کو کہا گیا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن میں عالمی برادری کا ساتھ دیا، پاکستان نے زمینی، فضائی اور بحری راستوں سے کمیونیکیشن فراہم کی. سیکرٹری خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور مفاہمتی عمل کے لیے کوشاں ہے، امریکی بیانات اور الزامات ان کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں.

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close