پاکستان

امریکا نے پاکستانی ایس ایس جی کمانڈوز کےبارے میں کیا کیا کہہ دیا، حیران کُن خبر

امریکہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی ایس ایس جی دنیا کی خطرناک ترین فورس ہیں-

دنیا بھر کی طرح امریکہ نے بھی اس بات کا اعتراف کرلیا کہ پاکستانی ایس ایس جی دنیا کی خطرناک ترین فورس ہیں- پاکستانی ایس ایس جی کمانڈوز کو دی جانے والی ٹرینگ سے عالمی طاقتیں بھی متاثر ہونے لگی ہیں –

امریکہ کی عالمی اخبار میں لکھا گیا کہ عالم اسلام میں پاکستان واحد جوہری طاقت کا حامل ملک ہے ، سعودی عرب و دیگر اسلامی ممالک اسی وجہ سے پاکستان کو اہمیت دیتے ہیں لیکن پاکستانی فوج کی کمانڈوز رجمنٹ ایس ایس جی کو دنیا کی تمام اسپیشل سروس فورسز میں کئی حوالوں سے انفرادیت حاصل ہے ۔

عالمی طاقتیں تسلیم کر چکی ہیں کہ پاکستان کی کمانڈوز رجمنٹ دنیا کی خطرناک ترین فورس کے طور پر اُبھر کر سامنے آئی ہے۔ عسکری ماہرین کے مطابق ایس ایس جی کمانڈوز کی ٹریننگ اور تربیت کی ویڈیوز فوجی تربیت گاہوں میں دکھائی جاتی ہیں ۔

پروفیسر سٹیفن جونز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی گذشتہ حکومتیں انتہائی کرپٹ تھیں لیکن عمران خان کی حکومت آنے کے بعد دنیا کو یہ یقین ہو گیا ہے کہ پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو ایک ایسے شخص کے حوالے کر دیا ہے جو نہ تو کرپٹ ہے اور نہ ہی ملکی سلامتی پر کوئی آنچ آنے دے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستانی فوج کی کمانڈوز رجمنٹ ایس ایس جی سے دنیا کی خفیہ ایجنسیاں بھی خوفزدہ رہتی ہیں۔

پروفیسر اجے کُمار شرما کا کہنا ہے کہ بھارت جوہری ملک ضرور ہے لیکن اس کے پاس ایس ایس جی کمانڈوز نہیں ہیں، پاکستان نے ہمیشہ بھارت کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ہے لیکن ماضی میں بھارت کو اسی لیے کامیابی حاصل ہوئی کیونکہ پاکستان میں ان کے دوست نواز شریف وزیراعظم تھے لیکن اب پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان ایک پیج پر ہیں اور یہی وہ پالیسی ہے جس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت کو دباؤ کا شکار کر دیا ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close