پاکستان

امریکی گوری سے شادی کرنے والے کاشف کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ، دلہے میاں پریشان

لاہور: پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کو پاکستان میں ایک بڑی نجی کمپنی کی جانب سے ٹریننگ افسر کی جاب آفر کردی گئی-

پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار امریکی گوری کو پاکستان ہی میں ایک بڑی نجی کمپنی میں جاب آفر کی ہے ، جاب آفر ہونے کے ساتھ ہی دلہے میاں کو گرین کارڈ ملنے کے خوابوں پر پانی پھرتا نظر آرہا ہے اور دلہے میاں بھی کچھ پریشان نظر آتے ہیں-

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے گائوں میں رہنے والے کاشف اور امریکی گوری ہیلینا کی ملاقات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہوئی- اور سب سے حیران کُن بات یہ کہ کاشف کی عمر 21 سال اور ہیلینا کی عمر 41 سال ہے-

پہلی ملاقات میں دونوں کی دوستی ہوئی اور بعد ازیں کاشف نے ہیلینا کو پرپوز کیا جو انھوں نے قبول کرلیا اور بعد ازیں وہ کاشف کی محبت میں گرفتار اسلام آباد آن پہنچی-

امریکہ خاتون نے نکاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوش ہوں، مجھے کاشف بے حد پسند ہیں اور وہ مجھے بہت زیادہ خوش رکھتے ہیں۔شادی کے بعد امریکہ جانے سے متعلق سوال کے جواب میں ماریہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ جہاں کاشف رہیں گے میں بھی ان کے ساتھ وہیں وہوں گی پھر چاہے وہ پاکستان ہی کیوں نہ ہو۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close