پاکستان

تحریک انصاف کے اہم رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

جہلم: تحریک انصاف کے اہم رہنما افضل جھمٹ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے-

اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر اٹک میں حکمران جماعت کے اہم رہنما افضل جھمٹ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے- ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے اُن پر شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے-

حملے کے متعلق پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزمان نے جہلم میں لاری اڈے پر حکمران جماعت کے سینیر رہنما افضل جھمٹ پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران کی گئی شدید فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کے رہنما موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ افضل جھمٹ لاری اڈے پر ایک ہوٹل پر چائے پی رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گا۔ پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائکل پر سوار تھے اور واقعے کے فوری بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close