پاکستان

ن لیگی رہنما نے اینکر کے کان میں مریم نواز کی خاموشی کی حیرت انگیز وجہ بتا دی

لاہور: ن لیگ کے ایک ایک بڑے نام نے سینئر صحافی کاشف عباسی کے کان میں مریم نواز کی خاموشی کی وجہ بتادی-

پاکستان کے سینئر صحافی و تجزیہ نگار کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے میرے کان میں سرگوشی کی کہ مجھے لگتا ہے کہ مریم نواز لوگوں کی کوئی بات چیت چل رہی ہے۔کیونکہ جتنا سکون نظر آ رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ اندر خانےکوئی معاملات طے ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جیل سے رہا کردیا گیا اور رہائی کے بعد اب تک نوازشریف اور مریم نواز کا کوئی بھی سیاسی بیان سامنے نہیں آیا اور یہ عوام کے لیے تعجب کا باعث بنا ہواہے-

یاد رہے نیب نے شہباز شریف کو بھی گزشتہ ماہ سے کرپشن کے کیسز میں اغوا کیا ہوا ہے لیکن پھر بھی نواز شریف کی طرف سے کسی ریلی یا جلسے کا انعقاد نہیں کیا گیا-

پہلے عوام میں یہ تاثر پایا جاتا تھا کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی وفات کے وجہ سے صدمے میں ہیں اور وہ اُن کے پالیس ویں کے بعد کوئی سیاسی قدم اٹھائیں گے لیکن اب تو اُن کا چالیس واں ہوئے بھی بہت عرصہ گزر گیا ہے لیکن اُن کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close