پاکستان

خاتون اول بشریٰ بی بی نے نا قابل یقین قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ؟ حیرت انگیز خبر

لاہور : عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے-

اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ سیاسی معملات میں اپنے شوہر عمران خان کا ہاتھ بٹائیں گی-

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ سیاسی میدان میں اترنے کے لیے تیار ہو گئی ہیں۔اور انہوں نے پارٹی معاملات میں عمران خان کی مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے حکومت کے بجائے پارٹی معاملات پر زیادہ فوکس کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے اور وہ خود تحریک انصاف کی تنظیم سازی کے معاملات کی نگرانی کریں گی۔پارٹی میں متحرک اور قربانیاں دینے والے لوگوں کو ہی صوبے اور اضلاع میں عہدے دئیے جائیں گے۔علاوہ ازیں وہ تمام صوبوں میں متحرک کارکنان کی بھی ایک لسٹ بنائیں گی-

جب کہ دوسری جانب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن کے بعد ایک بیوروکریٹ کا براہ راست تبادلہ کر دیا گیا ۔ خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شعیب طارق وڑائچ کے تبادلے میں اہم کردار ادا کیا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close