پاکستان

مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی کرنے کا فیصلہ، دل دہلا دینے والی خبر سامنے آگئی

پشاور : جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے متعلق ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

اب تک کی تازہ ترین اطلاعات مطابق راولپنڈی کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم اور خفیہ اداروں نے مولانا سمیع الحق کا پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے-

تفتیشی ٹیم نے سیشن جج راولپنڈی سے اپیل کی کہ مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا حکم دیا جائے جو عدالت نے سیشن جج نوشہرہ کو ارسال کردی ہے۔

سیشن جج نوشہرہ نے درخواست موصول ہونے پر مولانا سمیع الحق کے لواحقین، مقامی پولیس اور حکام کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں – اور تفتیشی ٹیم کے سربراہ انسپکڑر جمیل اور پولیس کی بھاری نفری پہلے سے ہی اوکاڑہ خٹک میں ماجود ہے- سیشن جج نوشہرہ نے درخواست موصول ہونے پر مولانا سمیع الحق کے لواحقین، مقامی پولیس اور حکام کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں – اور تفتیشی ٹیم کے سربراہ انسپکڑر جمیل اور پولیس کی بھاری نفری پہلے سے ہی اوکاڑہ خٹک میں ماجود ہے اور انہیں پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کاروائی پوری ہونے تک وہیں رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے-

علاوہ ازیں راولپنڈی پولیس کے ایس ایچ او ائیرپورٹ انسپکٹر عامر بھی مولانا سییع الحق کیس میں مطلوب مجرم اور مولانا صاحب کے پرسنل سیکڑی کی تلاش میں اوکاڑہ خٹک ماجود ہیں- علاوہ ازیں مولانا سمیع الحق اور اُن کے پرسنل سیکڑی کے موبائل فونز کی آڈٹ رپورٹ بھی پولیس کو موصول ہوگئی ہے-

پولیس کے مطابق مولانا سمیع الحق عام فون اور سیکرٹری احمد شاہ اسمارٹ فون استعمال کرتے تھے۔ احمد شاہ نے زیادہ تر فون کالز اسمارٹ فون اپلیکیشنز واٹس ایپ، وائبر اور ایمو وغیرہ پر کیں اور اس وجہ سےبھی پولیس کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جائے وقوع سے 5 بندوں کے ڈے این اے ملے تھے اور واش روم میں ماجود خون آلودہ قمیض بھی مولانا صاحب کی نہیں تھی-

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close