پاکستان

آسیہ بی بی نے پوپ فرانسس سے ملاقات کی یا نہیں تمام تفصیلات سامنے آگئی

اسلام آباد: آسیہ بی بی بیرون ملک گئی یا نہیں پاکستان کے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے تمام تر تفصیلات واضح کردی-

پاکستان کے معروف صحافی سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا ہے کہ آسیہ بی بی کو بیرون ملک منتقل کر دیا گیا ہے اور بیرون ملک منتقلی کے بعد آسیہ بی بی اور ان کے اہل خانہ نے پوپ فرانسس سے ملاقات کی جس کی تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

انھوں نے آسیہ بی بی کے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بھی دکھائِی اور کہا کہ پوپ فرانسس سے ملنے والی بچی آسیہ بی بی کی صاحبزادی ہے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ سب ایک پراپیگنڈے کے تحت کیا جا رہا ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے یہ پراپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آسیہ بی بی بیرون ملک روانہ ہو چکی ہیں اور پوپ فرانسس سے آسیہ بی بی کے اہل خانہ کی ملاقات کی تصویر کو بطور ثبوت پیش کیا جارہا ہے حالانکہ یہ تصاویر اور ویڈیو اب کی نہیں بلکہ اپریل 2015ء کی ہیں۔

واضح رہے آسیہ بی بی کو مقامی عدالت کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے بھی پھانسی کی سزا دی تھی لیکن سپریم کورٹ نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور مزہبی جاعتوں نے اس فیصلے کے خلاف شدید اہتجاج بھی کیا تھا-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close