پاکستان

لاہور میں بیٹے نے ماں اور بہن کے ساتھ کیا کردیا ؟ استغفراللہ

لاہور: لاہور کے علاقہ شاد باغ میں سگے بیٹے نے والدہ اور تین بہنوں پر فائرنگ کر کے قتل کردیا-

اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شادمان ٹائون میں چن شاہ قبرستان میں سگے بیٹے نے والدہ اور تین بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا- پولیس نے قبرستان سے دو بہنوں اور ماں کی لاش قبضے میں لے لی ہے جبکہ تیسری بیٹی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی معاذ ظفر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو قبرستان میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع صبح 6 بجے موصول ہوئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو ایک سوتیلی بیٹی زخمی حالت میں تھی باقی سب کا انتقال ہو چکا تھا۔ معاذ ظفر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ان کا خاندانی تنازعہ تھا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

زخمی بہن نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس کے والد ملک اصغر علی عرف بلو کو چند روز قبل شیخوپورہ میں مبینہ طور پر ان کی دوسری بیوی کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

لڑکی کے مطابق اس کا بہنوئی انہیں والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنے کے لیے لایا۔ جب وہ اپنی سوتیلی والدہ اور 2 بہنوں کے ہمراہ قبرستان پہنچی تو بہنوئی اور اس کے ساتھی گارڈ نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس سے اس کی سوتیلی والدہ اور 2 بہنیں موقع پر ہلاک ہوگئیں تاہم وہ زخمی حالت میں جائے وقوعہ سے بھاگ گئی۔ پولیس کو مقامی افراد نے واقعہ کی اطلاع دی جس کے بعد لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے

پولیس کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ تہرے قتل کے اس واقعے کی تفتیش جاری ہے جس میں مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔ تاہم ابتدائی طور پر یہ غیرت کے نام پر قتل لگتا ہے۔ اور دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور رپورٹ طلب کرلی-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close