پاکستان

چوہدری نثار نے نواز شریف کے بارے میں کیا کیا کہہ دیا ؟ ہر کوئی منہ دیکھتا رہ گیا

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کی شادی کے موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میرے اور نواز شریف کے درمیان کوئی برف نہیں پگھلی،اگر وہ میرا جی ٹی روڈ سے نہ جانے کا مشورہ مان لیتے تو آج بھی حکومت نواز شریف کی ہوتی۔ عارف نظامی

آرمی چیف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں- آرمی چیف کے سپہ سالار کی شادی پاکستان کے ایک معروف بزنس مین کے گھر ہوئی ہے -اس متعلق معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ اس شادی میں سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ چوہدری نثار اور اعتزاز احسن بڑی دیر تک اکھٹے بیٹھ کر باتیں کرتے رہے۔

وہاں جہانگیر ترین اور شیخ رشید تھے اور میں بھی اسی صوفے پر موجود تھا تو ہماری بہت اچھی گپ شپ ہوئی ۔میں نے چوہدری نثار سے پوچھا کہ آپ کے اور نواز شریف کے درمیان کچھ برف پگھلی۔انہوں نے جواب دیا کہ کون سی برف؟میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی اس معاملے میں کوئی پیش رفت ہوئی ہے،میرا ان سے کوئی لین دین نہیں ہے،چوہدری نثارکا مزید کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف کو کہا تھا کہ آپ جی ٹی روڈ والا راستہ اختیار نہ کریں۔

یہ آپ کے لیے گھاٹے کا سودا ہے لیکن نواز شریف نے میری ایک نہ مانی بلکہ مجھ پر شبہ کیا۔اور یہ سوچا گیا کہ شاید میں یہ بات کسی کی ایما پر کر رہا ہوں۔چوہدری نثار نے کہا کہ اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔اگر نواز شریف اس وقت میری بات مان لیتے تو آج بھی نواز شریف کی حکومت ہوتی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close