انٹر نیشنل

اپنےباس کو بتادو مشن مکمل ہوگیا ہے، جمال خاشقجی قتل کی آڈیو ریکارڈنگز منظر عام پر آگئی، سنسنی خیز انکشاف

استنبول: سعودی صحافی کے قتل کے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا-

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق شیئر کی گئی آڈیو ریکارڈنگز سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے جس کے مطابق ایک سعودی افسر کو کی گئی کال میں کہا گیا تھا کہ اپنے باس کو بتادو ان کا مشن مکمل ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے رپورٹ کے مطابق جمال خاشقجی کے قتل کے فوری بعد قتل میں ملوث سعودی افسران میں سے ایک نے سعودی عرب میں اعلی افسر کو فون پر کہا تھا کہ اپنے باس کو بتادو مشن مکمل ہوگیا’۔

ترکی انٹیلی جنس اداروں نے قتل کی آڈیوریکاڈنگ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کا ماننا ہے کہ آپ کے باس سے مراد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا کہ امریکی انٹیلی جنس حکام مذکورہ ریکارڈنگ کو جمال خاشقجی قتل سے محمد بن سلمان کے تعلق کے حوالے سے اہم ترین ثبوت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

استنبول بھیجے گئے 15 سعودی افراد میں شامل مھر عبدالعزیز مطرب نے فون کال کرکے عربی میں گفتگو کی تھی۔مھر عبدالعزیز مطرب ایک سیکیورٹی اہلکار ہیں جو ولی عہد کے ساتھ اکثر سفر کرتے ہیں۔ترک انٹیلی جنس افسران نے امریکی حکام کو بتایا کہ ان کا ماننا ہے مذکورہ فون کال محمد بن سلمان کے قریبی معاون کو کی گئی تھی۔مھر عبدالعزیز مطرب نے معاون کو بتایا کہ کام مکمل ہوگیا تاہم اخبار نے اس کا صحیح ترجمہ کیا جو انگریزی میں مختلف ہوسکتا ہے۔

ترک حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہ آڈیو ریکارڈنگ محمد بن سلمان کو مجرم نہیں ٹھہراتی لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم ثبوت ہے۔سابق سی آئی اے آفسر بروس ریڈل نے کہا تھا کہ اس طرح کی فون کال ایک اسموکنگ گن جیسی ہے جس کے لیے آپ جارہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ ثبوت مجرم کی نشاندہی کررہا ہے۔ اور دوسری جانب سعودی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ ولی عہد صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے یکسر لاعلم تھے۔ ریکارڈنگ میں شامل جملے سے متعلق ایک سعودی بیان میں کہا گیا تھا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسی سروسز کو ریکارڈنگ سننے کی اجازت دی گئی تھی، ریکارڈنگ میں ایسا کوئی جملہ موجود نہیں تھا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close