انٹر نیشنل

شمشان گھاٹ میں مردہ آخری رسومات کے وقت پر اسرار طور پر زندہ ہوگیا

راجستھان: بھارت کےایک دوردراز علاقے میں ایک دلچسپ کیفیت اس وقت پیدا ہوگئی جب مردہ قرار دیئے گئے ایک بوڑھے نے عین آخری رسومات کے دوران آنکھیں کھولیں اور اٹھ کر بیٹھ گیا۔

95 سالہ بدھ رام راجستھان کے ایک چھوٹے سے گاؤں بختن والا کی دھنی کا رہائشی تھا۔ ہفتے کی دوپہر اس کے سینے میں درد اٹھا جس کے کچھ دیر بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔ اہلِ خانہ نے بھاگم بھاگ ڈاکٹر کو بلایا تو اس نے بدھ رام کو مردہ قرار دیدیا ۔ جب اہلِ خانہ کو اس کی خبر ہوئی تو انہوں نے آخری رسومات کے لیے پنڈت کو بلالیا۔

اس دوران خاندان کے مَردوں نے اپنے سر بھی منڈوادیئے اور بدھ رام کی لاش کو آخری غسل کے لیے شمشان گھاٹ لے جایا گیا۔ جیسے ہی اس پر ٹھنڈا پانی ڈالا گیا تو اس نے اچانک آنکھیں کھولیں اور اٹھ کر بیٹھ گیا۔ اس کے بعد بدھ رام کھڑا ہوگیا اور لوگوں سے بات بھی کرنے لگا۔ یہ منظر دیکھ کر تمام لوگ ششدر رہ گئے۔

بدھ رام اپنے خاندان کے سربراہ ہیں اور اس خبر سے ان کے اہلِ خانہ بہت خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے زندہ رہنے سے دیوالی کی خوشیاں دوچند ہوجائیں گی۔

تاہم ڈاکٹر کی جانب سے بدھ رام کو مردہ قرار دینے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی یا شاید وہ کومے میں جانے والے اس شخص کو غلطی سے مردہ قرار دے بیٹھا تھا۔

Source
ایکسپریس نیوز
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close