پاکستان

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے چوہدری سرور اور پرویز الہیٰ کے بارے میں کیا کہہ دیا ؟ جانئیے

لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ہ چوہدری سرور ہو یا پرویز الہیٰ سب کا کام میرے آفس سے ہو گا۔ انھوں نے پنجاب کی بڑی بڑی شخصیات کو دھول چٹادی-

پاکستان کے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے بارے میں جو تاثر پایا جاتا ہے وہ غلط ہے وہ بہت گھنے آدمی ہے۔عثمان بزدار اتنے سادہ ہی نہیں جتنا ان کے بارے میں تاثر دیا جا رہا ہے۔عثمان بزدار اچھے خاصے تیز آدمی ہیں۔ان کے بارے میں یہ بھی تاثر غلط ہے کہ وہ کتاب نہیں پڑھ سکتے اور دستخط نہیں کرسکتے۔

یاد رہے گزشتہ روز عمران خان نے بھی اپنے بیان میں عثمان بزدار کے بارے میں کہا تھا کہ یہ وسیم اکرم بن کے دکھائیں گے۔اب اتنا تو نہیں پتہ کہ یہ وسیم اکرم بن کر دکھائیں گے یا نہیں لیکن مجھے اتنا ضرور پتہ ہے کہ انہوں نے اپنی مخالف لابی سے ڈیل صحیح کیا ہے۔حالانکہ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ میرے خلاف کوئی لابی نہیں ہے۔جس پر میں نے عثمان بزدار سے کہا تھا کہ آخر بیوروکریٹ آپ کا فون سننے گا؟ پرویز الہی کا فون سننے گا یا پھر علیم خان اور چوہدری سرور کا فون سنے گا۔

جس پر عثمان بزدار نے جواب دیا کہ کام سب کا ہو گا لیکن ہو گا میرے دفتر سے۔اور جو کام میرے دفتر سے ہوگا اس میں قاعدہ اور قانون چلے گا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close