پاکستان

ڈی سی لاہور لگنے والی خاتون کون ہیں؟ انہیں کس نے لگوایا ہے ؟ عمران خان کی نیندیں اڑاگئی

لاہور: معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے یہ سوال کرکے عمران خان کو ٹنشن میں ڈال دیا کہ عمران خان پتہ کریں ڈی سی لاہور ایک خاتون لگی ہیں آخر ان کو کس نے لگوایا ہے؟

معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اب یہ بات چھوڑ دیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہٹایا جائے گا کیونکہ عثمان بزدار اب ایک ضد بن چکے ہیں۔عثمان بزدار کو ہوم آفس نے لگایا اورا نہیں ہٹایا نہیں جا سکتا۔عمران خان ایماندار آدمی ہیں لیکن وہ لاہور کو نظر انداز کر رہے ہیں۔الیکشن 25جولائی کو ہوا تھا لیکن 7 اور 8 جولائی کو کچھ نظر نہ آنے والی قوتوں نے فیصلہ کیا کہ پنجاب اِدھر کر دیتے ہیں اور وفاق اُدھر کر دیتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ جس نے ان کو وزیراعظم بنایا ان کی تجویز عثمان بزدار ہیں۔لیکن میں عمران خان کے لیے چھوٹی سی بات چھوڑتا جا رہا ہوں کہ عمران خان پتہ کریں ڈی سی لاہور ایک خاتون لگی ہیں آخر ان کو کس نے لگوایا ہے؟۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا شکوہ جہانگیر ترین سے کیا تھا-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close