کھیل

امام الحق آج نیوزی لینڈ کیخلاف فیصلہ کن میچ کھیلیں گے یا نہیں۔۔ میچ سے چند گھنٹے پہلے بڑی خبر آ گئی

دبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں زخمی ہونے والے اوپںر امام الحق اب بالکل فٹ ہیں اور وہ آج کا فیصلہ کن میچ کھیلیں گے-

اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امام الحق اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور اُن کی تمام سی ٹی اسکین رپورٹس بھی کلیئر ہیں-

ابھی کچھ ہی دیر میں اُنکا فٹنس ٹسٹ لیا جائے گا اور اگر وہ اس ٹسٹ میں کلئیر ہوتے ہیں تو آج وہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے-

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام الحق محفوظ رہے اور انہیں کسی بھی قسم کی انجری نہیں ہوئی۔بورڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ امام کے تمام سکین کلیئر ہیں، انہوں نے ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیا ہے البتہ ٹیم فزیو ان کی صورتحال کا معائنہ کرتے رہیں گے۔

یاد رہے امام الحق لوکی فرگوسن کی گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے اور انہیں گرائونڈ سے واپس جانا پر بعد میں انہیں ایمبولنس میں ہسپتال لے جایا گیا اور اُن کے ٹسٹ کیے گئے-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close