پاکستان

برطانوی حکومت نے آسیہ بی بی کے متعلق اہم اعلان کردیا

برطانوی حکومت نے آسیہ بی بی کو پناہ دینے سے انکار کردیا-

اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت نے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو رہائش دینے سے انکار کر دیا اور موقف اختیار کیا کہ برطانیہ منتقلی سے کمیونٹی کے کئی افرد میں بے چینی پھیلے گی اور بیرون ملک برطانوی سفارتکاروں کو بھی خدشات لاحق ہوں گے

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ منتقلی سے کمیونٹی کے کئی افرد میں بے چینی پھیلے گی اور بیرون ملک برطانوی سفارتکاروں کو بھی خدشات لاحق ہوں گے-

آسیہ بی بی کے لیے بیرون ملک کام کرنے والی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ برطانیہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے آسیہ بی بی کو پناہ نہیں دے گا۔برطانوی پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن کے چیئرمین ولسن چوہری نے کہا کہ دو ممالک نے آسیہ بی بی کو پناہ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم برطانیہ اس میں شامل نہیں تھا۔ولسن چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کو اس بات کا خدشہ ہے کہ آسیہ بی بی کی برطانیہ منتقلی سے سیکورٹی خدشات اور کمیونٹی کے کئی افرد میں بے چینی پھیلے گی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close