پاکستان

وزیر مملکت مراد سعید کے گھر کون گھس گیا ؟ پولیس کی بھاری نفری مراد سعید کے گھر پہنچ گئی

اسلام آباد: وزیرمملکت مراد سعید کی گھر کچھ بندر گھس گئے جس کی وجہ سے مراد سعید کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے اور انہوں نے آئی جی سمیت شہر بھر کی پولیس کو طلب کرلیا-

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو قومی اسمبلی میں ان کے جارہانہ بیانات کی وجہ سے جانا جاتے ہے اور گزشتہ دنوں انہوں نے سابقہ حکومت کو اپنی تقاریر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انہیں پزیرائی ملی–

چند گھنٹوں پہلے وفاقی وزیر مملکت مراد سعید کے گھر چند بندر گھس گئے اور انہیں لگا کہ ان کے گھر پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا ہے، مراد سعید کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے اور انھوں نے شہر بھر کی پولیس کو طلب کر لیا جب پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو وہاں چند ایک بندر تھے-

مراد سعید کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ایک طرف وہ ایسی تقاریر کرتے ہیں جیسے آسمان ہلا دیں گے اور دوسری طرف وہ چند بندروں سے ڈر جاتے ہیں-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close