کھیل

امام الحق کے متعلق اسپتال سے بڑی خبر آگئی

قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں کیوی بولر فوگوسن کا باؤنسر لگنے سے زخمی ہو گئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان کی اننگز کے 13ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق باؤنسر لگنے سے زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

امام الحق نے فرگوسن کی باؤنسر پر ہٹ لگانے کی کوشش کی لیکن گیند اُن کے بلے پر نہ آ سکی اور سیدھی ہیلمٹ پر جا لگی، شدید تکلیف کے باعث امام الحق گراؤنڈ میں لیٹ گئے۔

بعد ازاں قومی ٹیم کے فزیو نے گراؤنڈ میں آ کر امام الحق کا طبی معائنہ کیا اور انہیں گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔

امام الحق خود چل کر گراؤنڈ سے باہر گئے جس کے بعد انہیں ایمبولنس میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں امام الحق کی انجری کی نوعیت معلوم کرنےکے لیے سی ٹی اسکین کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق امام الحق کی صحت ٹھیک ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Source
جیو نیوز
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close