شوبز

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ نے 15 سال چھوٹے ماڈل سے شادی کا اعلان کردیا

مبئی: بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے خود سے 15 سال چھوٹے ماڈل سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بندہ جائیں گے-

بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ و سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین اور 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول کافی دنوں سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے تاہم اب سشمیتا اور روہمن نے طویل رفاقت کو شادی کے رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سشمیتا اور روہمن پہلے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن اب روہمن نے باقاعدہ طور پر گھٹنوں پر بیٹھ کر سشمیتا سے محبت کا اظہار کردیا ہے اور اداکارہ نے بھی اُن کی محبت کو قبول کرلیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سشمیتا اور روہمن شادی کے رشتے میں بندھنے کے لیے اگلے سال کے موسم سرما کی تاریخوں کی تلاش میں ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اُن کی جلد شادی کی ایک اور وجہ اداکارہ کی بیٹیاں رینی اور علیسا ہیں جوکہ خود بھی روہمن کو پسند کرتی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی اداکارہ سشمیتا سین کو سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم، ہدایت کار وکرم بھٹ اور اداکار رندیپ ہودا سمیت متعدد شخصیات سے پیار ہوچکا ہے لیکن وہ جلد ہی ناکام ہو جاتا تھا –

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close